کوئٹہ:یوم القدس ریلی پر حملہ کا مقدمہ بلوچستان حکومت پر قائم کیا جائے

کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی کا مقدمہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ،گورنر بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام کے خلاف درج کیا جائے،صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ جب حکومت کو پہلے سے یوم القدس کے جلو س میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی اطلاعات تھیں تو بر وقت کاروائی کیوں نہ کی گئی جبکہ یوم القدس کے جلو سکی سیکورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات کئے گئے جس کے سبب 73قیمتی جانوں کا زیاں ہوا ان کاکہنا تھاکہ پاکستان پاکستانی عوام کا ہے لہذٰا کسی بھی صور ت امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے انہوں نے کوئٹہ دھماکوں کے باوجود ملک بھر میں یوم القدس کی ریلییاں نکالنے اور بلخصوص کراچی میں مرکزی القدس ریلی میں لاکھوں کی تعدادمیں شرکت کرنے والے پاکستانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ امت مسلمہ متحد ہے اور امریکا و اسرائیل کی سازشوں کو ملک میںکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔








