پاکستان

کوئٹہ میں قدس ریلی میں دھماکہ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ سازش اور حکومت پاکستان کی غفلت کا نتیجہ ہے،

Quds_Rallyملک بھر میں جمعۃ الوداع رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے فرمان پر عالمی یوم القدس منایا گیا جبکہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے القدس ریلیاں نکالی گئیں۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح امام خمینی قدس سرہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے عاشقان بیت المقدس نے القدس ریلیاں نکالیں جس میں لاکھوں کی تعداد میں مرد و خواتین اوربچوں نے شرکت کی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے جد و جہد کا عزم کیا۔واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی امام خمینی قدس سرہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے یوم القدس ریلی نکالی گئی تاہم امریکی اور صہیونی ایجنٹوں کی جانب سے یوم القدس ریلی کو ناکام کرنے کے لئے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں ستر سے زائد عاشقان بیت المقدس شہید ہو گئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں ذخمی ہو گئے ۔
دوسری جانب یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ میں عاشقان بیت المقدس پر ہونے والے صہیونی حملوں کے بعد ملک بھر میں یوم القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کی اور فلسطین عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی جد وجہد میں اپنا حصہ ادا کیا۔
کراچی میں جمعۃ الوداع کے موقع پر عالمی یوم القدس کے موقعپر مرکزی القدس ریلی نمائش چورنگی تا ریگل چوک تک نکالی گئی جس میں لاکھوںکی تعدا د میں مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا،مرکزی القدس ریلی کی قیادت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عادل بنگش نے کی جبکہ ان کے ہمراہ علمائے کرام میںعلامہ عباس کمیلی، مولانا منوور نقوی،مولانا حیدر عباس عابدی،مولانا رضی حیدر،مولانا مرزا یوسف حسین ،مولانا رجب بنگش کے علاوہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر معراج الہدیٰ صدیقی اور جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی بھی موجود تھے۔
مرکزی القدس ریلی سے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر معراج الہدیٰ،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی نورانی،شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا شہنشاہ نقوی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عادل بنگش نے خطاب کیا۔
شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عادل بنگش کا کہنا تھا کہ کوئٹہ مےں القدس رےلی مےں بم دھماکہ کرکے پاکستان مےں بھر مےں القد س رےلےوں کو سپوتاژ کرنے کی شازش مسلماناں پاکستان نے ناکام بنادی اور کوئٹہ مےں القدس رےلی مےں بم دھماکے کے باوجود پاکستان بھر مےںعاشقاں بےت المقدس کی القدس رےلےوں مےںبھر پور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام امریکی اور صہیونی سازشوں کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیں گے،ان کاکہنا تھا کہ کوئٹہ مےں ےوم القدس کی رےلی مےں بم دھماکے کا ذمہ دار امرےکہ ہے۔پاکستان مےں ےوم القد س کے موقع پر آئی اےس او کی کامےاب آزادی القدس رےلےاں امرےکی عزائم کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی اےجنٹ بم دھماکے کرکے مسلمانا ن پاکستان کو بےت المقدس کی آزادی کےلئے سڑکوں پر آنے سے نہےں روک سکتے،پاکستانی عوام متحد ہیں اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
اس موقع پر شرکائے ریلی نے القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی،فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے رہیں گے،دہشتگردی مردہ باد،امریکا مردہ باد،اسرائیل نامنظور،اور حزب فقط حزب الہٰی رہبر فقط خامنہ ای کے فلک شگاف نعرے بلند کئے جبکہ شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے حوالے سے پلے کارڈذ اور بینرز آویزاں کر رکھے تھے ،واضح رہے کہ ریلی کے اختتام پر امریکی و صہیونی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے جبکہ بچوں اور خواتین کے آزادیئ القدس کے دستے بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button