پاکستان

کراچی۔ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ،شیعہ داکٹر حسن حیدر شہید

 

Breaking_News_72کراچی۔کراچی کے علاقے محمود آبادکے رہائشی 35سالہ شیعہ ڈاکٹر حسن حیدر بخاری کو ناصبی دہشت گردگروہ کالعدم سپاہ صحابہ نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن حیدر ولد سید کوثر حیدر بکاری کو ناصبی دہشت گرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ نے کراچی کے علاقے کالا پل ڈیفنس میں جمعرات کی صبح ٩ بجے فائرنگ کر کے اس وقت شہید کر دیا جب شہید ڈاکٹر حسن حیدر بخاری نیشنل میڈیکل سینٹر میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے۔
مقامی پولیس آفیسر نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ شہید ڈاکٹر حسن حیدر کو سر میں تین گولیاں لگی تھیں جس کی وجہ سے وہ شہادت کے درجے پر فائز ہوئے،واضح رہے کہ شیعہ ڈاکٹر حسن حیدر کی شہادت گذشتہ کئی دنوں سے ناصبی دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان میں ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کا حصہ ہے ،یہ بات یاد رہے کہ شہید ہونے والے شیعہ ڈاکٹر حسن حیدرکا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تھا جبکہ شہید کی نماز جنازہ کراچی میں خراسان امام بارگاہ میں ادا کرنے کے بعد ان کا جسد خاکی آبائی شہر سیالکوٹ روانہ کر دیا جائے گا۔
دشمنان اسلام ،پاکستان،مسلمان اور مومنین یہ بات فراموش کر چکے ہیں کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا،” جو قومیں خون کا نذرانہ دینا جانتی ہیں وہ کبھی شکست نہیں کھاتیں”۔حکومت پاکستان کو چائیے کہ پاکستان میں جاری ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اقدامات کرے اور امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں ناصبی دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے،ملت جعفریہ پاکستان کی تاریخ قربانیوں کی تاریخ ہے اورتاریخ گواہ ہے کہ پیروکاران ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلاماورآئمہ طاہرین کے ماننے والے کسی بھی صورت عزاداری سید الشہدا ء کو قائم رکھیں گے خواہ اس کے لئے جتنی بھی جانوں کا نذرانہ دینا پڑے دریغ نہیں کریں گے ،جبکہ دشمن اسلام یزیدی پیروکاروں کو ہر گز شکست کا سامنا ہو گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button