پاکستان

شیعہ ڈاکٹر حسن حیدر کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ علامہ عباس کمیلی

allama_abbas_kumaili

کراچی۔شیعہ ڈاکٹر شہید حسن حیدر بخاری سمیت گذشتہ دنوں کالعدم دہشت گرد(ناصبی) گروہوں کی جانب سے دہشت گردی کا شکار ہونے والے ملت جعفریہ کے معصوم جوانوں کی شہادت کے ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی نےجعفریہ الائنس کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے پاکستان بھر میں بالخصوص شہر کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہوں کی حکومت قائم ہے اور کالعدم دہشت گردجماعتوں سے تعلق رکھنے والے سفاک دہشت گرد ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنارہے ہیں۔     
سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کراچی میں ملت جعفریہ کے بے گناہوں کے قتل عام کے خلاف ایکشن لے ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے ورنہ حکومت کے گریبان ہماری دسترس سے دور نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں کے سفاک درندے ملت جعفریہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ دوسری سمت ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومتی سرپرستی بھی کالعدم دہشتگرد جماعتوں کو حاصل ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کرے اور شہدائے ملت جعفریہ بالخصوص ڈاکٹر حسن حیدر اور گذشتہ چند دنوں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے تمام شیعہ افراد کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دے ورنہ بصورت دیگر ملت جعفریہ اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button