جناب امیراورولایت فقیہ کے پیروہيں ہمیں اس پرفخرہے، عادل بنگش

10 فروری, 2010 14:49


shiite_adil_bangash_iso_president

امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن پاکستان نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات پرفخرہے کہ ہم امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے شیدائی اور ولایت فقیہ کے پیروہيں. امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن پاکستان کے صدر عادل بنگش نے اسلامی انقلاب کی اکتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے  فارس نیوزایجنسی سے اپنی گفتگومیں کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب دنیا کی سبھی مستضعف قوموں کا انقلاب ہے انھوں نے کہاکہ آئي ایس او کے طلباء اس بات پرفخرکرتے ہيں کہ وہ امیرالمومنین اورولایت فقیہ کے مکتب کے پیرو ہيں ۔ آئی ایس او کے صدرنے کہا کہ امام خمینی

 عصرحاضر کی بے مثال شخصیت کانام ہے ۔ آئی ایس او کے صدرنے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے قوموں کے دلوں میں نورامید روشن کیا ہے اورآج پوری دنیا کے مسلمان اورخاص طورپراہل بیت اطہار کے پیرو اسلامی نظام اورولایت فقیہ کے عاشق وعقیدت مندہيں انھوں نے کہا کہ اس انقلاب کے بے پناہ ثمرات ہيں اورہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت کریں

 

4:10 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔