لبنان
لبنان کی خودمختاری کا احترام کیا جائے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام اور لبنان کی سرحدوں پر جاری جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کی خودمختاری کے احترام کرنے پر تاکید کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرکے شام میں جاری بحران کے لبنان پر مرتب کردہ اثرات سے متعلق تشویش ظاہر کی اور تاکید کی کہ لبنانی گروہوں کو بحران شام میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیئے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں تمام لبنانی گروہوں سے مطالبہ کیا کہ لبنان کے امن واستحکام کو متاثر کرنیوالے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے اور شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر مبنی لبنان کی حکمت عملی کا پابند رہیں۔
گذشتہ چند مہینوں کے دوران لبنان کے شمال میں کئی مسلح گروہوں نے شام میں جاری جھڑپوں میں مداخلت کرکے شام کے حکومت مخالفین کی حمایت کی ہے۔