یمن

یمن: عاشورائے حسینی پر ناصبی دہشت گردوں160کے حملے میں تین عزادار شہید

yemenیمن کے دارالحکومت میں ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے یوم عاشورا پر عزاداران امام حسین علیہ السلام پر دہشت گردانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں160تین عزاداران امام حسین علیہ السلام شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یوم عاشورا پر یمنی عزاداروں پر ہونے والے بم حملے کی تاحال کسی دہشت گرد گرو

ہ او ر القاعدہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
مقامی اسپتال ذراءع نے بتایا ہے کہ دھماکے میں تین عزادار شہید اور ۱۳ زخمی ہوئے ہیں ۔جبکہ دھماکہ اس وقت ایک ہال میں ہوا جہاں عزاداران امام حسین علیہ السلام نواسہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شہادت کی یاد منا رہے تھے۔
دوسری جانب یمن کے شیعہ حوثی گروہ نے کہا ہے کہ عزاداران امام حسین علیہ السلام پر بم دحماکے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔حوثی تنظیم کے رہنمائوں نے عزاداران امام حسین علیہ السلا م پر ہونےو الی دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد اتحادی حکومت کو چاہئیے کہ شہریوں160کی حفاظت کو یقینی بنائے۔واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صناء میں شیعہ مسلمانو ں کی بڑی تعداد آباد ہے جبکہ سابق صدر علی عبد اللہ نے شیعیان حیدر کرار علیہ السلام کو سخت پالیسیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button