ایران

ایران سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں عزاداری سید الشہداء ع

iran azadariاسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں شب تاسوعا کی مناسبت سے گزشتہ شب سید الشہداء حضرت امام حسین ع کی عزاداری کی گئي۔ گزشتہ شب ایران کے مختلف علاقوں میں شب تاسوعا کی مناسبت سے مجالس عزا منعقد ہوئيں جن میں علمائے کرام اور ذاکرین عظام نے سید الشہداء حضرت امام حسین ع اور آپ کے ساتھیوں کے مصائب بیان کۓ۔ مجالس عزا کےبعد عزاداران سید الشہداء نے ماتم بھی کیا۔ گزشتہ شب تہران میں امام بارگاہ امام خمینی میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بھی شریک ہوئے۔ اس مجلس میں ایران کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عزاداران امام حسین ع نے شرکت کی ۔ آج رات کو بھی امام بارگاہ امام خمینی میں مجلس عزا برپا ہوگی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی عزاداری سید الشہداء کی خبریں موصول ہوئي ہیں۔واضح رہے کہ آج ایران میں نویں محرم الحرام ہے جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں آج محرم الحرام کی آٹھ تاریخ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button