ایران کے خلاف اپنے مقصد میں امریکا کبھی کامیاب نہیں ہوگا

20 اگست, 2013 09:35

iran8اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کسی طرح سے ایران کی اصولی پالیسیوں پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ نہ ایٹمی مذاکرات اور نہ ہی کوئي اور بہانہ ایران کی اصولی پالیسیوں پر اثر انداز ہوسکتا۔
جنرل سید مسعود جزائری نے کہا کہ امریکہ، علاقے کی صورتحال بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے حالات کو سمجھنے سے قاصر ہے اور تعجب کی بات ہے کہ اب بھی بعض امریکی حکام، ایران کے خلاف فوجی اقدامات کی بات کررہے ہیں اور ان کا سادہ لوحانہ عمل ہے جو یہ تصور کررہے ہیں کہ وہ دھمکیوں سے ایران کے حکام پر اثرا انداز ہوسکتے ہیں۔
جنرل مسعود جزائری نے ایران سے تعلقات اور مذاکرات کے تعلق سے امریکہ کی فریبکارانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امریکہ،مضحکہ خیز سیاسی چالوں اور نہ ہی فوجی ہتھکنڈوں سے ایران پر اثر انداز ہوسکتا ہے بلکہ اسے ملت ایران سے معافی مانگنی چاہیئے اور دشمنانہ پالیسیاں ختم کرنی چاہئیں۔

1:02 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔