ایران

تکفیری گروہوں کے جرائم میں غیر ملکی ایجنسیوں کا ہاتھ

ali larajani2ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف تکفیری گروہوں کے جرائم میں غیر ملکی ایجنسیوں کے ہاتھ کارفرما ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے مقدس شہر قم میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتہا پسندی اسلام کیلئے ہمیشہ مسئلہ بنی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق ، مصر ،افغانستان اور بعض دیگر اسلامی ملکوں میں تکفیری گروہ سرگرم عمل ہیں جہاں ان کے جرائم میں غیر ملکی ایجنسیوں کے ہاتھ کارفرما ہیں۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ تکفیری گروہ، جہاد کے نام پر مختلف ممالک میں مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں جبکہ ان گروہوں کو بعض عرب و مغربی ملکوں منجملہ قطر ، سعودی عرب،ترکی اور امریکا کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button