مہاجر دہشتگرد، ايشيا کے لئے مغرب کا تحفہ ڈاکٹر علي لاريجاني

10 مئی, 2013 10:09

ali larajani: اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے بدھ کے روز تہران ميں ايشيائي وزرائے ثقافت کے اجلاس سے خطاب ميں بر اعظم ايشيا ميں مغرب کي جنگ افروزي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات، ايران کے ايٹمي پروگرام کے تعلق سے مغرب کي بہانے بازي ، شام کا بحران اور خطے کے ديگر حالات اس بات کا ثبوت ہيں کہ مغرب ايشيائي ملکوں کا امن و سلامتي ختم کرنے کے لئے بحران پيدا کررہا ہے –

ڈاکٹر علي لاريجاني نے ايشيا ميں جاري دہشتگردانہ تحريکوں کي مغرب کي جانب سے حمايت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ايشيا کو مہاجر دہشتگردوں کے مسئلے کا سامنا ہے جو اس براعظم کے لئے مغرب کي دين ہے – انہوں نے کہا کہ اس ميں شک نہيں کہ يہي دہشتگرد گروہ جن کي مغرب حمايت کررہا ہے مستقبل قريب ميں خود مغرب کے لئے بحران ساز بن جائيں گے-
ايراني پارليمنٹ کے اسپيکر نے شام ميں دہشتگردوں کے ہاتھوں برگزيدہ صحابي رسول حضرت حجر بن عدي کے روضے اور جسد پاک کي بے حرمتي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں نے اس اقدام کي مذمت کي ہے – انہوں نے کہا کہ اس کاروائي کا تعلق ايشيا سے نہيں ہے بلکہ اس کي جڑيں ايشيا سے باہر ہيں –
انہوں نے دہشتگردی کے خلاف مہم کے امريکي نعرے کو عوام فريبي قرار ديا اور کہا کہ دہشتگردي کے خلاف مہم کے لئے ضروري ہے کہ امريکي تسلط پسندي بند کريں.

11:12 شام مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔