دشمن ایرانی قوم کے مثالی نمونہ بننے سے خوف زدہ ہے: احمدی نژاد

12 اپریل, 2013 08:50

ahmadi110اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے ملت ایران کے مثالی نمونہ بن جانے کو ایران کے اسلامی نظام سے دشمنوں کے خوف اور اس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کئے جانے کا سبب قرار دیا –
صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے گزشتہ روز مشرقی تہران کے علاقے شاہرود میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی قوم اپنی عظیم صلاحیتوں کی بناء پر عالمی سطح پر رہنمائی کرسکتی ہے اور قوموں کے لئے مثالی نمونے میں تبدیل ہو سکتی ہے کہا کہ وہ چیز جس سے دشمن ڈرتے ہیں وہ ملت ایران کی راہ اور فکر نیز منھہ زور طاقتوں کے مقابلے میں انسانوں کی عزت و سرافرازی کی ثقافت ہے ۔
انہوں نے ایرانی قوم کے خلاف جاری اقتصادی پابندیوں اور رکاوٹیں کھڑی کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خصومت ایٹمی سرگرمیوں کے بہانے سے ہے ، جبکہ یہ محض ایک جھوٹ ہے کیونکہ ملت ایران کو ایٹم بم کی ضرورت نہیں ہے ۔

4:06 صبح مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔