ایران

ایرانی سپاہی ایک مضبوط قلعہ کے مانند ہیں

gen ahmedاسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے سپاہی ،اپنی قوم اور اسلامی انقلاب کے مقاصد کے دفاع کی راہ میں جان قربان کرنے کےلئے مکمل آمادہ ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل احمد پوردستان نے آج ایران کے جنوبی شہر کرمان میں ایرانی افواج کے سپاہیوں کی یاد میں منعقدہ سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپاہی آج ایک مضبوط قلعے کی مانند اپنی جان قربان کرکے ایران کی قوم اور ارضی سالمیت کے دفاع کےلئے مکمل آمادہ ہیں۔
ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس چالیس لاکھ تربیت یافتہ فورسز ہیں کہا کہ ایرانی افواج کے ریزرو سپاہی اور بسیج رضاکار فورس کے اہلکاربھی ایران کی دفاعی طاقت کو مزید بڑھا سکتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button