ایران

ایرانی عوام نے اپنی طاقت سے دشمن کی ساری سازشیں ناکام بنادی

ahmadiصدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ملت ایران اپنی طاقت سے دشمن کی ساری سازشیں ناکام بنادے گي۔

صدر جناب احمدی نژاد نے آج تہران میں ایران بھر کے گورنروں کے ا جلاس سے خطاب میں کہا کہ ایسے عالم میں جبکہ دشمن پابندیوں میں شدت لارہے ہیں ملت ایران اپنی طاقت سے دشمنوں کو ناکام بنادے گي۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران نے مغرب کی پابندیوں کو ترقی کے مواقع میں تبدیل کرلیا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کہا کہ ماضی کی طرح ہی عوام کی بھرپور شرکت سے اگلے صدارتی انتخابات بھی ہونگے اور اب دشمن عوام کے عزم و ارادے پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا چونکہ ایران علاقے کی قوموں کے لئے نمونہ عمل ہے لھذا  ایران میں انتخابات ساری دنیا پر اثر انداز ہوتے ہیں اور نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

درایں اثناء صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہےکہ ایران کی ہلال احمر سوسائيٹی کو ساری دنیا کے لئے نمونہ عمل ہونا چاہیے۔ صدر مملکت نے آج ہلال احمر سوسائیٹیوں کے سربراہوں سے ملاقات میں ہلال احمر سوسائيٹی کے فرائض کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا گویا ساری انسانیت کی جان بچانا ہے اور ہلال احمر نے اپنی اس ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ہے۔  صدر جناب احمدی نژاد نے ہلال احمر کی خدمات اور کارکردگي کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران کی ہلال احمر سوسائيٹی نے بڑے اچھے کام کئے ہیں اورکامیابی سے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔ انہوں نے ہلال احمر سوسائٹی کے ممتاز کارکنوں کو نجات و صلح و دوستی کے تمغے پیش کئے اور ہلال احمر سوسائيٹی کی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button