ایران کی جواں نسل، دشمن کو رکاوٹیں نہيں ڈالنے گیاحمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کی جواں نسل، تسلط پسندوں کو اس کی ترقی اور اسکی آزادی اور خود مختاری کی اساس پر معین شدہ اھداف کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا ہرگز موقع نہیں دے گي۔
صدر مملکت جناب احمدی نژاد نے آج تہران میں ایرانی نوجوانوں کے قومی اتحاد کے دوسرے اجلاس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر کسی طرح کے حملے اور اسلامی انقلاب کے اہداف کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے والوں کو نہایت شدید جواب ملے گا اور ایران کی جواں نسل اپنے دشمنوں کو یہی پیغام دیتی ہے۔
صدر مملکت جناب احمدی نژاد نے کہا کہ نوجوان ، ملت ایران اور انسانیت کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں اور انہیں تمام معاشروں میں عدل و انصاف قائم کرنے ، ترقی کے اسباب فراہم کرنے نیز عزت و سربلندی اور محبت و انسانی اقدار کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی کی نوجوان نسل نسل نے ایمان، پاکیزگي اور اپنے اتحاد سے تمام رکاوٹیں ہٹادیں اور ایران کو عزت و سربلندی کی معراج پر پہنچادیا۔
صدر اسلامی جمہوریہ ایران احمدی نژاد نے کہا کہ دشمن بالخصوص تسلط پسند نظام کے حامی ذرائع ابلاغ ایرانو فوبیا کو ہوا دے رہے ہیں لیکن تاریخ سے یہ ثابت ہے کہ ایرانی قوم نہایت مہذب قوم ہے اور وہ کسی کے خلاف جارحانہ عزائم بھی نہیں رکھتی البتہ اپنا دفاع کرنے میں کسی سے کم نہیں ہے۔








