امام خامنہ ای کاپیغام آیت اللہ گلپائگانی کانفرنس کے نام

09 نومبر, 2012 11:42

syed ali khamnaiرہبرمعظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ العظمی گلپائگانی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے ایک پیغام میں فرمایا: بزرگ عالم دین مرحوم آیت اللہ العظمی گلپائگانی، ممتاز خصلتوں اور خصوصیات کے حامل تھے اور امر دین میں استقامت و استحکام مرحوم کےنمایاں خصوصیات میں شامل تھا جن پر وہ دینی تشخیص کی بنیاد پرعمل کرتے تھے۔
 رپورٹ کے مطابق  مرحوم آیت اللہ العظمی سید محمد رضا گلپائگانی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کا پیغام صبح (بروز جمعرات) محمدی گلپائگانی نےآئمہ اطہار فقہی مرکز میں پڑھ کر سنایا:
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مرحوم آیت اللہ العظمی گلپائگانی حالیہ نصف صدی کے ممتاز علماء اور شیعہ مراجع میں شامل ہیں ان کی مرجعیت کے 32 سال دینی خدمات اور اقدامات سے مملو ہیں جس کی ایک بزرگ مرجع سے توقع کی جاتی ہے۔
مساجد ،اسپتال اورمدارس کی تاسیس، بیرونی ملک نمائندگیوں کی تشکیل،کامپیوٹر جیسے نئے امور پر توجہ اور تدریس کے لئے خصوصی مدارس کی تعمیر مرحوم کے نمایاں اور ممتاز کرناموں میں شامل ہیں۔
مرجعیت کے لئے علم و تقوی جیسے شرائط کے علاوہ مرحوم دیگر ممتاز خصلتوں اور خصوصیات کے حامل بھی تھے جن میں دین کے امر میں استحکام و استقامت ان کی نمایاں خصوصیات ہیں جن پر وہ دین کی تشخیص کی بنیاد پر عمل کرتےتھے۔
اللہ تعالی کی ان پر رحمت نازل ہو اور جزاه الله عن العلم و اهله خیرالجزاء

سید علی خامنه ای
17/آبان/1391

…..

9:51 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔