توہين آميز فلم کے خلاف ايران ميں مظاہرے

15 ستمبر, 2012 08:39

iran protest newايران کےعوام نے پورے ملک ميں مظاہرے کرکے پيغمبر اسلام کي شان ميں اہانت آميز امريکي فلم کي تياري اور اس کي نمائش پر شديد احتجاج کيا ہے –

دنيا کے ديگر ملکوں کي طرح اسلامي جمہوريہ ايران ميں بھي نماز جمعہ کے بعد تمام شہروں ميں بڑي تعداد ميں لوگوں نے اہانت آميز امريکي فلم کي نمائش پر اپنے شديد و غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اس گھناؤنے اقدام کا ذمہ دار امريکا اور صہيونيوں کو قرارديا
– ايران کے عوام نے اپنے احتجاجي مظاہروں ميں کہاکہ يہ غير انساني اقدام امريکا کي زير سرکردگي عالمي سامراج کے ذريعے انجام ديا گيا ہے – اس موقع پر پورے ايران ميں عوام نے ايک بار پھر اپنے اتحاد اور ديني و اسلامي اقدار کے دفاع ميں اپنے عزم کا شاندار اظہار کيا-
ايران کے عوام نے اس اہانت آميز فلم پر پوري قوت کے ساتھ اپني صدائے احتجاج بلند کي اور کہا کہ يہ اہانت ايسي عظيم الشان ہستي کي شان ميں کي گئي ہے جس نے پوري دنيا کو امن و آشتي کا درس ديا ہے.

5:26 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔