امپریالزم تباہی کے دہانے پر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر محمود احمدی نژاد نےآج کہاہے کہ ایران اور وینزویلا کی حریت پسند اور منصف مزاج قومیں، امپریالزم کے تسلط سے ہٹ کراپنے ممالک کو ترقی وکمال کی چوٹیوں تک پہنچائیں گے-
ارنا کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاز میں صدر ہیوگو شاویز کی جانب سے سرکاری استقبالیہ تقریب میں ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نےاس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا میں امپریالزم کی تباہی کی نشانیاں واضح ہوگئی ہیں مزید کہا کہ ایرانی قوم،امپریالزم کے مقابلے میں وینزویلا کی قوم کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے اس ملک کے عوام سے دوستی پر فخر کرتی ہے – ایران کے صدر نے اسی طرح دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور وینزویلا کے حکام بات چیت کے ذریعے اپنے عوام کی بہتری اور اپنے ممالک کی ترقی کے راستوں کا جائزہ لے کر ان راستوں میں سرگرم عمل ہوں گے –
وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کو بین الاقوامی میدانوں میں ایک با اثر اور اہمیت کا حامل ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف دھمکیاں اور پابندیاں قطعی طور پر بےاثر ثابت ہوں گی –
ہیوگو شاویز نے صراحت سے کہا کہ وینزویلا کی حکومت اور قوم ،ہمیشہ ایرانی قوم کے شانہ بہ شانہ رہ کر اس کی حمایت کرے گی-
یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر محمود احمدی نژاد لاطینی امریکہ کے دورے کے آخری مرحلے میں کاراکازپہونچے/








