سامراج اپنےمقاصدمیں کامیاب نہيں ہوسکتاصدرڈاکٹر احمدی نژاد

16 مئی, 2012 08:12

ahmadi-dawraاسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ملت ایران کا اتحاد و انسجام ایران میں سامراج کے اھداف کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے آج ایران کے شمالی مشرقی صوبے خراسان رضوی کے شہر چناران میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ملت ایران نے اپنے مثالی اتحاد و انسجام کے ذریعے اپنے ملک میں اثرو رسوخ پیدا کرنے کی سامراج کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے عراق و افغانستان پر قبضہ کرنے کی امریکی پالیسیوں اور ان ملکوں میں امریکہ کے ہاتھوں لاکھوں افراد کے قتل عام کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ دوسری قوموں کے مفادات پر قبضہ کرنے کی لالچ سے مغرب زوال سے دوچار ہوجائے گا۔

7:06 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔