ایران

ہر جارح کو منہ توڑ جواب دیا جاۓ گا

masood jazairi110اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی کمیٹی کے پریس آفس کے سربراہ بریگیڈیر سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر جارح کو منہ توڑ جواب دیں گی۔
سید مسعود جزائری نے ” دھمکی کے مقابلے میں دھمکی” پر مبنی ایران کی جدید دفاعی حکمت عملی کے بارے میں مہر خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اس سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے یہ حکمت عملی اختیار کرلی ہےکہ آئندہ سے ایران کے لۓ خطرات پیدا کرنے والے دشمنوں کے لۓ خطرات پیدا کۓ جائيں اور ایران کا جو دشمن اسے دھمکی دے گا اسے بھی دھمکی دی جاۓ گي۔ سید مسعود جزائری نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمت عملی بہت گہری ہے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ایران کی مسلح افواج مختلف جغرافیائی سرحدوں کے استعمال کر کے ہر طرح کے خطرے کا بھر پور شدت کے ساتھ جواب دیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button