ایران

شکست دشمن کا مقدر

shiitenews_ahmadinegadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہےکہ ملت ایران کے دشمن شکست کھا چکے ہیں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے آج ایران کے جنوب میں صوبہ کرمان میں ایک تاریخی باغ کی عالمی سطح پر رجسٹریشن کی تقریب میں کہا کہ دشمنوں کی یہ کوشش ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران آباد نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی متحد اور خدا کی راہ پرگامزن ملت کے سامنے دشمن کو شکست کے علاوہ اور کچھ نصیب نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ تجربے سے ثابت ہوچکا ہے کہ دشمن ملت ایران کی تحقیر نہیں کرسکتا کیونکہ ایرانی قوم اپنی توانائيوں پر بھروسہ کرکے خود اعتمادی حاصل کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن جب یہ دیکھتا ہے کہ ملت ایران دنیا میں تبدیلیاں لانے کی توانائي رکھتی ہے تو بوکھلا جاتا ہے کیونکہ ملت ایران نے سامراج کی چولیں ہلادی ہیں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے ایران کے خلاف بعض مغربی ملکون کے پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ یہ ممالک جھوٹ بولتےہیں کہ ایران کے میزائیلوں کا ھدف روس سمیت یورپی ممالک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ ایسے عالم میں بولا جارہا ہےکہ ایران اور روس کے دوستانہ تعلقات ہیں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بعض مغربی ملکوں کی سامراجی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران ہرگز ایٹم بنانے کے درپے نہیں ہے بلکہ ایٹمی ٹکنالوجی سے پرامن استفادہ کرنا چاہتا ہے اور کبھی بھی مغرب کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button