ایران

سعودی فرقہ واریت بحرینی عوام کی کامیابی روک نہیں سکتی

juma_qumقم کے امام جمعہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے کہا: بحرینی عوام جان لیں کہ فتح ان کے قدم چومے گی اور آل سعود کی فرقہ واریت اور قتل عام ان کی کامیابی کا راستہ روک نہیں سکے گی۔
شیعیت نیوز کی رپورٹ کے مطابق قم المقدسہ کے امام جمعہ اور مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے اس جمعہ کے خطبوں میں نمازگزاروں سے خطاب کرتے ہوئے قم میں ـ بحرینی عوام کی حمایت اور آل خلیفہ و آل سعود کے مظالم کی مذمت کے لئے ـ مراجع عظام، علماء کرام اور حوزہ علمیہ کے طلبہ و طالبات کے عظیم اجتماع کی طرف اشارہ کیا اور کہا: بحرین میں دلدوز المیوں کی وجہ سے حوزات علمیہ امڈ آئے اور مراجع عظام المیوں کی شدت سے غمزدہ ہیں۔
انھوں نے کہا: یہ درست ہے کہ بحرین کے عوام مظلوم ہیں اور آل سعود اور آل خلیفہ کے حکمران فرقہ واریت پھیلا کر ان کے انقلاب کو ناکام بنانا چاہتے ہیں لیکن بحرینی عوام ان کوششوں سے متأثر نہیں ہونگے اور سعودی فرقہ واریت انقلاب بحرین کی کامیابی کا راستہ بند نہیں کرسکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button