ایران

علاقے کی تحریکیں الہی تحریکیں ہيں

ahmadiiاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے کہا ہے کہ علاقے کے ملکوں میں عوامی تحریکيں الہی اور انسانی تحریکیں ہیں۔صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایران کے مغربی صوبے لرستان میں مقامی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اس وقت جو انقلابات اور تبدیلیاں رونما ہورہی ہيں وہ الہی اور انسانی ہیں ۔
صدر احمدی نژاد نے علاقے کے بعض ملکوں میں عوامی انقلابات اور موجودہ صورتحال کو ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ قراردیا اور کہا کہ آج ملت ایران کا شمار دنیا کی بہترین قوموں میں ہوتا ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے مغرب کے وضع کردہ منصوبے کو سامراجی منصوبے سے تعبیر کیا اور کہا کہ ایران اپنے اسلامی اصولوں کے مطابق اپنی ترقی وپیشرفت جاری رکھےگا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button