ایران

اسلامی نظام کے خلاف سازشوں کی مذمت

aytullah_nouri_hamdaniایران کے ایک بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ھمدانی نے کہا ہے کہ تہران کے حالیہ بلوے اسلامی نظام کے خلاف خیانت ہیں۔آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہےکہ ہم فتنہ انگيزوں سے مقابلہ کریں۔ آیت اللہ نوری ہمدانی نے عوام کے مختلف طبقوں سے ملاقات میں حالیہ واقعات پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ منافقین اور فتنہ انگيز افراد نے فتنے پھیلاکر ملک میں بڑی مجرمانہ کاروائياں کی ہیں اور دشمنون کو ہری جھنڈی  دکھائي ہے۔
یادرہے چودہ فروری کو بعض خود فروختہ عناصر نے تہران کے بعض علاقوں میں بلوے مچائے تھے جس کےبعد عوام اور حکام نے فتنہ انگيزوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جانے کی اپیل کی ہے۔
یادرہے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ نے بھی ایک بیان جاری کرکے حالیہ فتنوں کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button