امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشیں ناکام

اسلامی بیداری کو روکنے کی امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں اسلامی بیداری کو روکنے کی امریکہ کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملت اسلامی اپنی بیداری سے اپنی عزت رفتہ کو حاصل کرے کی کوشش کررہی ہے اور نہیں چاہتی کہ آمرانہ حکومتیں جھوٹی امریکی جمہوریت میں بدل جائيں۔








