تہران میں سہ روزہ وحدت کانفرنس

سہ روزہ عالمی وحدت اسلامی کانفرنس انیس فروری سےاکیس فروری تک تہران میں منعقدہوگی۔مجمع تقریب مذاہب اسلامی کےجنرل سکریٹری آیت اللہ تسخیری نےہمارےنمائندےکوانٹرویودیتےہوئےکہاکہ یہ کانفرنس جس میں عالم اسلام کےستاون ملکوں کی دوسوپچاس اہم شخصیتیں شرکت کریں گي،آج کی دنیامیں اتحاد ویکجہتی پیداکرنےمیں موثر ہوگی۔ آیت اللہ تسخیری نےدنیامیں وحدت وبیداری پیداکرنےکواسلامی جمہوریہ ایران کااہم پیغام قراردیااورکہاکہ اسلامی معاشرےمیں وحدت کی بنیاد قرآن وسنت ہے۔آیت اللہ تسخیری نےکہاکہ مشرق وسطی میں اسلامی ملکوں کی بیداری کےمسئلےکاجائزہ، اس کانفرنس میں زیرغورآنےوالاسب سےاہم موضوع ہے۔








