ایران

علاقے کی اقوام کی بیداری ، امریکہ کی ناکامی

larijani1اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے کہا ہے کہ علاقے کی اقوام اسلامی انقلاب کی بیداری کے نتیجے میں سیاسی اعتبار سے پختہ ہوگئی ہیں ۔ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کو مجلس شورائے اسلامی کے اجلاس میں علاقے کی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سمجھ گیا ہے اب جبکہ علاقے میں بیداری کی لہر پیدا ہوگئي ہے تو اب وہ اس طرح کی مہم جوئي نہيں کرسکے گا جس طرح اس نے افغانستان ، عراق اور لبنان  میں کی تھی اور نہ ہی اب اس کے جھوٹے دعوے اور خفیہ سازشیں کامیاب ہوسکيں گی۔
ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ علاقے میں جاری تبدیلیوں کا میدان اور خاص طور پر مصری عوام کا انقلاب مکمل طور پر شفاف ہے انہوں نے کہا کہ مصری عوام امریکہ سے وابستگی سے تنگ آچکے ہيں اور اب وہ اپنی عزت عوامی جمہوریت میں تلاش کررہے ہيں، نہ ایک وابستہ اور بظاہر ڈیموکریٹک نظام حکومت میں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button