اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔تاج الدینی ،سیدحسن نصر اللہ ملاقات

اسلامہ جمہوریہ ایران کے صدر کے پارلیمانی امور کے معاون میر تاج الدینی نے بیروت میں اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی اور کہا کہ اسرائیل کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ لبنان،شام اور ایران کو اسرائیلی دھمکیاں محض نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں
اوراسرائیل کو کسی بھی قسم کی جارحیت کے بدلے میں شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ،اس کے علاوہ رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے پارلیمانی امور کے معاون میر تاج الدینی نے لبنان کے صدر مائیکل سلیمان،لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔








