اہم ترین خبریںپاکستان

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس، اہم فیصلہ جات

اجلاس میں علامہ سید ساجد علی نقوی، مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی، علامہ محمد تقی نقوی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی، علامہ رمضان توقیر، علامہ افتخار حسین نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ شیخ مرزا علی سمیت دیگر نمائندہ علمائے کرام شریک ہوئے۔

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مدارس دینیہ کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بہتر روابط کیلئے وفاق المدارس کے صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ یہ دفاتر خیبر پختونخواہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں شیعہ نسل کشی کے واقعات کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے تحت کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

اجلاس میں محرم الحرام اور صفر المظفر میں عزاداری سید الشہداء کے سلسلے میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اربعین واک (مشی)، گھروں میں مجالس کے انعقاد اور نیاز پکانے پرغیر قانونی طور پر مقدمات کے اندراج کو مسترد کرتے ہوئے ایف آئی آرز کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: علماء دیوبند کا عجیب فتویٰ ۔۔۔ سننے والوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ آخر یہ کونسا اسلام ہے؟؟

اجلاس میں علامہ سید ساجد علی نقوی، مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی، علامہ محمد تقی نقوی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی، علامہ رمضان توقیر، علامہ افتخار حسین نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ شیخ مرزا علی سمیت دیگر نمائندہ علمائے کرام شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close