اہم ترین خبریںپاکستان

یوم حسینؑ کا انعقاد وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کا انتہائی شرمناک اقدام، طلبہ میں غم وغصہ

تمام معطل طلبہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے اس واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیعیت نیوز: وائس چانسلرقراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ شیعہ دشمنی پر اترآئے،سالانہ روائتی یوم حسینؑ منعقد کرنے پر طلبہ کے خلاف انتقامی کارروائی ۔

تفصیلات کےمطابق وائس چانسلرقراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یوم حسین ع کانفرنس کاانعقاد کرنے والے تمام طلبہ کو سسپینڈ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تمام معطل طلبہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے اس واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماتمی جلوس نکالنے پر بلاجواز ایف آئی آر، پولیس کےخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر پولیس کی ہوائیاں اُڑ گئیں

واضح رہے کہ یہ سارےطلبہ قراقرم یونیورسٹی کے قابل ترین طلباء میںشمار ہوتے ہیں۔یونیورسٹی کے معاملات کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔یاد رہے یوم حسین ع کا پروگرام ہر سال ملک کی مختلف جامعات میں یونیورسٹیز کے انتظامیہ کی زیر سر پرستی منعقد ہو تے ہیں ۔

وائس چانسلرقراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی جانب سے اس طرح کے متعصبانہ اقدام نے طلباء میں شدید اضطراب اور تشویش میں اضافہ کیا ہے ۔ یہ اقدام علاقائی پرامن ماحول کیلئےخطرے کا باعث ہے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close