دنیا

جوبائیڈن سے ملاقات کے فوائد بھی ہو سکتے ہیں اور نقصانات بھی، صدر ولادیمیر پیوٹن

شیعیت نیوز : روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی نسبت کم اضطرابی ہوں گے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو سے جاری کیے گئے ایک بیان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بائیڈن پیشہ ورشخص ہیں، انہوں نے پوری زندگی سیاست میں گزاری ہے، ان سے ملاقات کے فوائد بھی ہو سکتے ہیں اور نقصانات بھی۔

روسی صدر نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جاسوسی کا جدید سیٹلائٹ سسٹم دینے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، البتہ ایران کے ساتھ فوجی اور تیکنیکی سمیت تعاون کا پلان موجود ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار نے ایک خبر کے ذریعے روس پر ایران کو کانوپس 5 سیٹلائٹ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ سسٹم سے خطے میں امریکی و اسرائیلی تنصیبات کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے غزہ کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اقوام متحدہ

دوسری جانب امریکہ روس سربراہی ملاقات سے قبل سابق صدر ٹرمپ نے جہاں موجودہ صدر کی کامیابی کی آروز ظاہر کی ہے وہیں طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوٹین کے ساتھ ملاقات میں سو مت جانا۔

روزنامہ نیویارک پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ، صدر پوٹین کے ساتھ ملاقات میں بائیڈن کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، اس ملاقات میں سونا نہیں، انہیں میرا مخلصانہ سلام پہنچانا مت بھولنا۔

ٹرمپ نے گزشتہ سال اپنی انتخابی مہم کے دوران جو بائیڈن کو ” سوتو جو” کا لقب دیا تھا اور کئی بار دعوی کیا تھا بائیڈن نفسیاتی مشکلات کا شکار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن آئندہ بدھ کو جنیوا میں روس کے صدر ولادی میر پوٹین سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں الیکشن میں مداخلت اور ہیکنگ کے معاملات اٹھائیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بائیڈن اور پوتین جنیوا ملاقات کے بعد ، مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے یا نہیں۔

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close