اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کی میزائل طاقت کا صیہونیوں نے اعتراف کر لیا

شیعیت نیوز: حزب اللہ کے پاس 700 کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں، میزائل طاقت کا اعتراف اسرائیلی میڈیا نے کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کی میزائل طاقت میں اضافے سے متعلق اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ حزب کے پاس 700 کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے والے ڈیڑھ لاکھ میزائل موجود ہیں اور آئندہ ہونے والی ممکنہ جنگ میں روزآنہ 1000 ہزار سے 3000 ہزار تک میزائل خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے زيرکنٹرول علاقوں پر فائرکئے جائيں گے۔

صیہونی حکومت کی فوج کے اندازوں کے مطابق حزب اللہ کے میزائلی ڈپوز میں انواع اقسام کے میزائل موجود ہیں اور ایک اور جنگ شروع ہونے کی صورت میں مقبوضہ علاقوں پر روزانہ کی بیناد پر 3000 راکٹ فائر کئے جانے کا امکان موجود ہے۔

صیہونی حکومت سے وابستہ نیوز ایجنسی کے مطابق 2006 میں ہونے والی 33 روزہ جنگ کے بعد حزب اللہ نے گزشتہ 15 برسوں کے دوران کافی پیشرفت کی ہے اور ایک اندازے کے مطبق حزب اللہ کے پاس 15 کلومیٹر سے لے کر 700 کلو میٹر تک مارکرنے والے میزائل موجود ہیں جن میں 200 کلومیٹرتک مار کرنے والے گائیڈ میزائل اور 400 کلومیٹر کے فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرونز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں ایکسپو نمائش کی سیکیورٹی کے لیے اسرائیلی ڈرونز کا استعمال

صیہونی حکومت کی فوج سے وابستہ حساس اداروں کے سینئر افسران کا کہنا ہے لبنان کے ساتھ جنگ کا امکان بہت ہی کم ہے۔

صیہونی حکومت کے ایک سابق فوجی جنرل نے حزب اللہ کی میزائل طاقت کی تشریح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حزب کے ٹھیک نشانے پر لگلنے والے میزائل پورے مقبوضہ فلسطین کی بجلی کی سپلائی کو ایک سال تک منقطع کرنے کے لئے کافی ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ صیہونی حکومت نے حزب اللہ کی میزائل طاقت سے نمٹنے کے لئے جنگی مشقیں انجام دی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ صیہونی فضائیہ کے جنگی طیاروں پر حزب اللہ کے فرضی میزائل لگنے اور شمالی محاذ پر ممکنہ جنگ سے متعلق مشقیں انجام دی گئی ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close