مشرق وسطی

دبئی میں ایکسپو نمائش کی سیکیورٹی کے لیے اسرائیلی ڈرونز کا استعمال

شیعیت نیوز: اسرائیلی اخبار’گلوبز‘ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایکسپو نمائش 2020ء کے دوران  سیکیورٹی کے لیے متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی ساختہ ڈرون طیاروں کا استعمال کیا تھا۔ یہ نمائش دبئی میں منعقد کی گئی تھی۔

عبرانی اخبار کے مطابق دبئی کی پولیس نے ایکسپو نمائش کی سیکیورٹی کے لیے اسرائیلی ڈرون سسٹم کا انتخاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ہونے والی نمائش میں بھی پورے شہر میں اسرائیلی ڈرونز کو استعمال کیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں ہونے والی ایکسپو نمائش کے موقعے پراسرائیلی ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایکسپو 2020ء گذشتہ برس کورونا وبا کی وجہ سے رواں سال اکتوبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ’نیویارک ٹائمز‘ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی تفصیلات شائع کر دیں

دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کے ساتھ خیانت اور غداری کا ارتکب کرتے ہوئے اسرائیل میں سفارت خانہ کھول دیا ہے جس کے بعد امارات خلیج فارس کے عرب ممالک میں سفارت خانہ کھولنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود آل خاجہ نے اسرائیل میں ایک تقریب میں سفارت خانے کا افتتاح کر دیا اور دفتر کے باہر اماراتی پرچم لہرادیا۔ اماراتی سفارت خانہ تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں قائم کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے پہلے سفیر محمد آل خاجہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل سے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی بار ہم نے معیشت، ہوائی سفر، ٹیکنالوجی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں بڑے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

محمد آل خاجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری پر کافی پیشرفت ہوئی ہے ۔ اس موقع پر اسرائیلی صدر آئزک ہرزگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تل ابیب میں اماراتی جھنڈا لہرانے پر اسرائیل کو فخر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی اسرائیلی وزیر خاجہ یائر لپید نے ابوظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے اور دبئی میں اسرائیلی قونصل خانے کا افتتاح کیا تھا ۔ اسلامی ماہرین اور دانشوروں کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانت کی ہے جس کا اسے تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close