مقبوضہ فلسطین

بعض ممالک کے صیہونی ریاست سے تعلقات کو معمول پر لانا، شکست کی علامت ہے۔ حماس

شیعیت نیوز: ایران میں تعینات فلسطینی تحریک حماس کے نمائندے نے بعض عرب ممالک کی جانب سے صیہونی ریاست سے اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کو ناجائز صیہونی ریاست کی شکست کی علامت قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار خالد قدومی نےتہران میں منعقدہ 35 عالمی اتحاد امت کانفرنس کے موقع پر ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بعض عرب ممالک کی جانب سے صہیونی ریاست کا تسلیم کرنے سے متعلق کہا کہ ان کے صیہونی ریاست سے تعلقات کو معمول پر لانا، ناجائز صیہونی ریاست کی شکست کی علامات میں سے ایک ہے کیونکہ فلسطین پر قبضے کے 72 سال بعد، آج اس ریاست کو امریکہ اور سامراجی قوتوں کی مدد سے بحرین جیسے علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی ضرورت ہے اور اب سوال یہ ہے کہ صیہونی ریاست کو دوسرے ملکوں سے تعلقات قائم کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

یہ بھی پڑھیں : غیر علاقائی ممالک خطی عوام کے خیرخواہ نہیں ہیں، ایرانی صدر رئیسی

قدومی نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی ریاست کی شکست قریب ہے اور اس کے دیگر ملکوں سے تعلقات قائم کرنے سے علاقے کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مثال کے طور پر، متحدہ عرب امارات کے لوگ اس تعلقات سے کیا معاشی فوائد حاصل کریں گے؟ جس ملک میں تیل اور گیس ہے اسے جعلی صیہونی ریاست کی ضرورت نہیں؛ یہ رشتہ ایک دوا کی طرح ہے جس کے استعمال کی تاریخ ختم ہو چکی ہے۔

حماس تحریک کے نمائندے نے کہا کہ آج صیہونی ریاست نے امت مسلمہ اور دنیا کے مشترکہ دشمن کی حیثیت سے دنیا کی سلامتی کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ہمیں مل کر اس ریاست کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اس مشترکہ دشمن جو ہمارے مشترکہ نقصان کا باعث بن رہا ہے کے خاتمے کے لیے القدس اور فلسطین کی آزادی میں مدد کرنا ہوگا۔

انہوں نے فلسطین کی تازہ ترین تبدیلیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں ’’شمشیر القدس‘‘ کی کاروائی کے بعد دنیا نے محسوس کیا کہ فلسطینی عوام آزادی پسند لوگ ہیں جو دنیا کے دیگر آزاد معاشروں کی طرح زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور اپنے حقوق سے محروم ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ فلسطینی عوام تلوار یا مشین گن کا استعمال کر سکتے ہیں، دشمن کو نقصان پہنچا سکتے ہیں یا سکیورٹی میں رہ سکتے ہیں اور آج پورے فلسطین میں مزاحمت کی یہی حالت ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close