اہم ترین خبریںمشرق وسطی

سیاسی اور شہری حقوق کے اعادے تک ملت بحرین کی تحریک جاری رہے گی، عیسیٰ قاسم

شیعیت نیوز: آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا کہ سیاسی اور شہری حقوق کے اعادے تک ملت بحرین کی تحریک جاری رہے گی۔

بحرین کی اسلامی تحریک کے سربراہ آيت اللہ شيخ عیسیٰ قاسم نے پرزور لفظوں میں کہا ہے کہ جب تک آل خلیفہ کی شاہی حکومت قوم کے سیاسی و شہری حقوق نئے آئين کی تدوین اور متعلقہ اداروں کے اندر شامل نہيں کریں گے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا چاہے اس کے لئے ملت بحرین کو جو قیمت بھی چکانی پڑے ہم اس کے لئے تیار ہیں۔

بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا کہ بحرین کی ابتر صورتحال نے ملک کو نابودی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، اور اس کا واحد راہ حل یہ ہے کہ حکومت اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کردے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی مزاحمت کی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف استقامت جاری رہے گی، جنرل اسماعیل قاآنی

مرات البحرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوگوں کو ایسے آثار دکھائی نہیں دے رہے کہ جس کی بناپر وہ اپنی تحریک سے دستبرار ہوجائيں، جبکہ اس کے برعکس وہ حکومت کی جانب سے آمریت اور انتہائی سخت اور ظالمانہ اقدامات کا مشاہدہ کررہے ہيں کہ جس کا واحد مقصد عوام کو دیوار سے لگانا ہے، اس صورتحال میں عوام کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے کہ وہ اپنی احتجاجی تحریک کو جاری رکھیں، حتی وہ اس کی بڑی سے بڑی قیمت چکانے کے تیار ہیں۔

آيت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا کہ ساری جیلوں کو عوام سے بھردیا جائے تو بھی اس کا کوئی نتیجہ نکلنے والا نہیں اور حکومت اپنے پیش نظر غیر جمہوری اہداف ہرگز آگے نہیں بڑھا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کے عوام ہوشیار ہیں اور جانتے ہیں کہ ملک کو درپیش بحران کا واحد حل یہ ہے کہ سیاسی ماحول کو بدلا جائے حکومت اور قوم کے درمیان نئے اصولوں کے مطابق درست انداز میں رابطہ قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپنی تسلط پسندی کی روش اور عوام کی دولت و ثروت کو اپنی آمریت کے پنجوں سے رہا کردے تو اسے اس قسم کے مہلک مسائل کا سامنا ہی نہیں کرنا پڑے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close