دنیا

یورپی سلامتی کا نظام پوری طرح تباہ ہو چکا ہے، ولادیمیر پوتین کا انتباہ

شیعیت نیوز: روسی صدر نے کہا ہے کہ یورپی سلامتی کا نظام تباہ اور اسلحے کی نئی دوڑ کا خطرہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ دوسری طرف روس کے وزیر دفاع نے افغانستان میں خانہ جنگی شروع ہونے کا انتباہ دیا ہے۔

روس پر نازی جرمنی کے حملے کی برسی کے موقع پر ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا تھا کہ یورپی سلامتی کا پورا نظام تباہ ہو چکا ہے، کشیدگیوں میں اضافہ اور اسلحہ کی نئی دوڑ کا خطرہ حقیقی شکل اختیار کرگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ روس، یورپ کے ساتھ شراکت داری کی بحالی چاہتا ہے کیونکہ ہمارے درمیان دلچسپی کے بہت سے معاملات موجود ہیں۔

ولادیمیر پوتین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ماسکو، یورپ کے ساتھ جامع اشتراک عمل کا حامی ہے اور عظیم یورپ کی تعمیر کے نظریے کے تحت یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کرتا آیا ہے تاہم یورپ پر کوئی اور ہی سوچ مسلط ہے۔

واضح رہے کہ دوسری عالمی جنگ، سن انیس سو انتالی

س میں یورپ میں شروع ہوئی تھی تاہم یورپ سے باہر یہ جنگ، جسے روسی وطن پرستی کی عظیم جنگ کا نام دیتے ہیں، بائیس جون انیس سو اکتالیس کو، سابق سوویت یونین پر نازی جرمنی کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔

یہ بھی پرھیں : جمال خاشقجی کے قاتل امریکہ میں فوجی تربیت حاصل کر چکے تھے، نیویارک ٹائمز

دوسری جانب روس کے وزیر دفاع نے افغانستان سے امریکہ اور نیٹو کے غیر ذمہ دارانہ انخلا کا حوالہ دیتے ہوئے افغانستان میں خانہ جنگی شروع ہونے کا انتباہ دیا ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع سیرگئی شیوگو نے آج کہا کہ نیٹو کے افغانستان سے انخلا کے بعد اس ملک کو خانہ جنگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد لوگوں کی زندگی میں مزید بگاڑ ، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور پڑوسی ممالک میں انتہا پسندی کا پھیلاؤ جیسے تمام منفی نتائج کے ساتھ ساتھ افغانستان میں خانہ جنگی کا امکان بہت زیادہ ہے۔

سرگئی نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال ایسی ہے کہ انہیں پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایک طرف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانیوں کے درمیان مذاکرات کا ایک نیا دور چل رہا ہے جبکہ دوسری طرف پورے افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ طالبان کا تصادم بڑھ گیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close