اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداروں کے خلاف انتظامیہ کےمتعصبانہ اقدامات کے خلاف پندرہ رکنی شیعہ رہبر کمیٹی تشکیل

شیعہ رہبر کمیٹی بروز بدھ ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران سے دو ٹوک ملاقات میں اہل تشیع چکوال کے خلاف انکے متعصبانہ رویہ پر مذاکرات کرتے ہوئے خلاف قانون مقدمات کے اخراج اور متعصبانہ رویہ کو ختم کرنے پر بات کرے گی

شیعیت نیوز: ملت جعفریہ ضلعی چکوال کا نمائندہ اجلاس آج شبیہء ضریح مولا عباسؑ بلکسر پر منعقد ہوا -اس اجلاس میں ملی تنظیموں کے نمائندگان ، علماء کرام ، وکلا، بانیان مجالس ، ماتمی انجمنوں کے سالاروں سمیت زعماء ملت جعفریہ چکوال کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی –

اجلاس میں چکوال میں مشی کے مقدمات ، اہل تشیع کے خلاف ضلع انتظامیہ کے متعصبانہ رویہ ، پولیس کیطرف سے ناروا اور خلاف قانون مقدمات ، چار دیواری میں مجالس و ماتم داری پر قدغن اور متشدد و فرقہ پرست گروہوں کی چکوال انتظامیہ کیطرف سے سرپرستی کو زیر بحث لایا گیا –

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی میزبانی میں منعقدہ پیغمبر اعظم ﷺمرکز وحدت مسلمین کانفرنس میں دینی وحدت کاعظیم الشان مظاہرہ کیا جائے گا، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ

باہمی اتفاق رائے سے علماء ، زعماء ، وکلاء ، ماتمیان و بانیان سمیت ضلع بھر کی نمائندہ ایک پندرہ رکنی شیعہ رہبر کمیٹی تشکیل دے دی گئی – شیعہ رہبر کمیٹی بروز بدھ ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران سے دو ٹوک ملاقات میں اہل تشیع چکوال کے خلاف انکے متعصبانہ رویہ پر مذاکرات کرتے ہوئے خلاف قانون مقدمات کے اخراج اور متعصبانہ رویہ کو ختم کرنے پر بات کرے گی –

اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ رہبر کمیٹی کے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں فوری طور ضلعی بھر سے ایک بہت بڑا شیعہ عوامی اجتماع بلا کر احتجاجی تحریک کے آغاز کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close