مشرق وسطی

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی کے ساتھ ملاقات

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غیر متوقع طور پرمصر کا سفر کیا اور بندرگاہ شہر شرم الشیخ میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق آج (جمعہ ، 11 جون) مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے مصر کے بندرگاہی شہر شرم الشیخ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔

مصر کے صدر نے اپنے سرکاری فیس بک پیج پر سعودی ولی عہد شہزادہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شائع کی اور لکھاکہ آج مجھے اپنے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان سے مل کر خوشی ہوئی ہےنیز ہماری ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بڑھانے اور وسعت دینے کے طریقوں پر غور کیا گیاکیونکہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی دونوں فریقین کے مشترکہ خیالات ہیں۔

السیسی نے مزید کہاکہ میں ان خصوصی اور وسیع پیمانے پر تعلقات پر زور دیتا ہوں جو سرکاری اور عوامی دونوں سطحوں پر مصر اور سعودی عرب کو آپس میں جوڑتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی مسلح گماشتوں کی فائرنگ سے خاتون شہید، ایک ہفتے میں 4 فلسطینی شہید

دوسری جانب ایک پریس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصر نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ تل ابیب پر دباؤ ڈالے تاکہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو ایسی کوئی بھی کوشش کرنے سے روکے جو فلسطین کی صورتحال کو بگاڑ دے۔

اس رپورٹ میں ان اطلاعات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ قاہرہ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس اگلا محاذ صرف غزہ کی پٹی تک ہی محدود نہیں ہوگا یہ کوئی بھی کشیدگی تین محاذوں تک پھیل سکتی ہے جس سے علاقائی جنگ چھڑنے کا اندیشہ ہے۔

یہ بات لندن سے شایع ہونے والے اخبار ’العربی الجدید‘ نے مصری ذرائع کے حوالے سے شائع کی گئی خبر میں سامنے آئی ہے۔

مصر نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران فلسطین میں جنگ بندی” کے قیام کے لیے تبادلہ خیال کے سلسلے میں ’’پیشرفت‘‘ کو تیز کرنے کی اطلاع دی ہے۔ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ مصری قیادت اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے مابین فائر بندی کے قیام کے سلسلے میں ثالثی کی نگرانی کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں اور طویل مدتی صلح تک پہنچنے کی کوششوں پر تشویش رکھتی ہے۔ خدشہ یہ ہے کہ نیتن یاھو اور ان کے حلیفوں کی کوئی بھی حرکت مصری کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close