اہم ترین خبریںسعودی عرب

آل سعود حکومت کی جانب سے ایذا رسانی کے بھیانک طریقوں کا انکشاف

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے ایک سابق عہدیدار نے آل سعود حکومت کی جانب سےدوران اسارت دی جانے والی ایذا رسانی اور ٹارچر کرنے کے طور طریقوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے ایک سابق عہدیدار سالم المزینی نے کینیڈا کی عدالت میں قید کے دوران ان پر ہونے والے تشدد، ایذا رسانی اور ٹارچر کئے جانے سے متعلق ایک درخواست میں کہا کہ انھیں انتہائی خطرناک طریقے سے پاؤں اور کمر سے ٹارچر کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ولایت علی ؑ ابن ابی طالبؑ معیار ایمان ہے،تمام اہل ایمان کو جشن عید غدیر مبارک ہو، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ انھیں جیل میں کوڑے مارے گئے، آہنی راڈ سے ان پر تشدد کیا گیا، ایکٹرک کے شاک دیئے گئے، کھانا نہیں دیا جاتا تھا، ان سے کہا گیا کہ ہاتھ اور پاوں پر جانوروں کی طرح چلیں اور کتے کی آواز نکالے۔

سعودی عرب کے اس سابق عہدیدار نے اپنی درخواست میں اپنے بدن کی ایسی تصاویر بھی لگائی ہیں کہ جن میں ان کے بدن پر تشدد کے واضح نشانات تھے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں لکھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے افراد نے انھیں ٹارچر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امریکی تیل کےحوالہ سے پیشنگوئی آج بالکل درست ثابت

عدالت میں پیش کردہ ثبوتوں کے مطابق سالم المزینی کو 26 ستمبر 2017 میں متحدہ عرب امارات کے سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرنے کے بعد سعودی عرب کے حوالے کیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ سابق سعودی عہدیدار 24 اگست 2020 کو سعودی عرب کے ایک سکیورٹی عہدیدار سے ملاقات کرنے کے بعد سے لا پتہ ہو گیا اور اس کے بعد سے اب تک وہ منظر عام پر نہیں آیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close