اہم ترین خبریںپاکستان

ڈیرہ غازیخان بس حادثہ،قیمتی انسانی جانوں کا نقصان، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس کو جانچنے والے ادارے کو فعال کردار ادا کرتے ہوئے ایسی گاڑیوں کے چلنے پر پابندی لگانی چاہئے جن میں کسی بھی قسم کا کوئی نقص ہو

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اور ٹرک کے تصادم میں 28 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں وہ برابر کے شریک ہیں۔عید کے موقع پر اس روح فرسا واقعہ نے ملک میں بسنے والے ہر باشعور کو افسرد ہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سعودی نواز تکفیری وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ ،پاک فوج کا 20سالہ جوان سپاہی شہید

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس کو جانچنے والے ادارے کو فعال کردار ادا کرتے ہوئے ایسی گاڑیوں کے چلنے پر پابندی لگانی چاہئے جن میں کسی بھی قسم کا کوئی نقص ہو۔اکثر اوقات تیز رفتاری بھی اسی طرح کے حادثات کا سبب بنتی ہے۔ جس پر قابو پانے کے لیے مانٹیرنگ سسٹم کو فعال کرنے کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے سنگین سانحات کو روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ جب تک متعلقہ ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے اس طرح کے خطرات سر پر منڈلاتے رہیں گے۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close