اہم ترین خبریںپاکستان

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بھی پنجاب کی شیعہ دشمن تحریک انصاف حکومت کے نقش قدم پر چل پڑی

سندھ کے مختلف اضلاع میں امام حسین ؑ کی یاد میں نکالے جانے والے ان مشی جلوسوں کے خلاف کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب خود سندھ پولیس کے متعصب افسران بھی کالعدم تنظیموں کےمذموم فرقہ وارانہ عزائم کی تکمیل میں کوشاں نظر آرہے ہیں۔

شیعیت نیوز: پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بھی پنجاب کی شیعہ دشمن تحریک انصاف حکومت کے نقش قدم پر چل پڑی،جیکب آبادمیں اربعین مشی مارچ منعقد کرنے پر شیعہ رہنماؤں پرتعصب کی بنیاد پر مقدمے کا اندراج۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 24 ستمبر 2021 کو مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے منعقد کیئے جانے والے اربعین مشی مارچ کے قائدین اورعزاداروں پر روڈ بلاک کرنے، نفرت انگیز نعرے بازی کرنے اور شر انگیز تقاریر کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے سرکاری مدعیت میں تھانہ آباد جیکب آباد میںمقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: فخرِسادات امروہہ ، پاکستان کے معروف ترین شاعر اور دانشور سید محمد مہدی (رئیس امرہوی شہید) جن کے قتل نے کراچی کو ہلا کررکھ دیا

ذرائع کے مطابق مشی پر درج ہونے والے ایف آئی آر میںمنتظم سید گلزار شاہ، جاوید مغل اور فخرالدین انڑ کو نامزد کرکے 600/700 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر36/2021, زیر دفعات 341, 153A, 147,148, PPC درج کر کے پولیس نے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت اورپولیس کے ساتھ ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ بھی چہلم امام حسینؑ کے موقع پر وعاشقان اہل بیتؑ کی جانب سے شہدائے کربلا ؑ سے اظہار مودت کیلئے نکالے جانے والے مشی جلوسوں کے خلاف نفرت انگیز مہم میں مصروف عمل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: علماءوذاکرین کانفرنس باوقار جدوجہد کانقطہ آغاز ہے،مکتب تشیع کےخلاف معاندانہ وریہ اور مذہبی آزادی پر قدغن ترک کی جائے،علامہ ساجد نقوی

سندھ کے مختلف اضلاع میں امام حسین ؑ کی یاد میں نکالے جانے والے ان مشی جلوسوں کے خلاف کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب خود سندھ پولیس کے متعصب افسران بھی کالعدم تنظیموں کےمذموم فرقہ وارانہ عزائم کی تکمیل میں کوشاں نظر آرہے ہیں۔

پاکستان کا آئین ہر شہری کو اس کی مذہبی رسومات کی آزادی طور پر انجام دہی کی اجازت دیتا ہے، جس طرح ملک کی سیاسی ، مذہبی ولسانی جماعتوں کو اپنے جائز ناجائز مطالبات کی منظوری کیلئے جلوسوں اور ریلیوں کے انعقاد کی آزادی ہے اسی طرح اہل بیتؑ رسولؐ کی یاد اور ان کے عشق میں پیدل مارچ(مشی ) کی اجازت بھی آئین پاکستان نے انہیں دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close