اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی 8 ذی الحج کو قبلہ اول پریہودی غنڈہ گردی ناکام بنائیں، اسلامی تحریک

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک نے فلسطینی مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ 8 ذی الحج کو یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاوؤں کو ناکام بنانے کے لیے مسجد اقصیٰ میں جمع ہوں اور مقدس مقام میں اس روز اجتماعی اعتکاف کریں۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 ذی الحج کو مسلمان عید الاضحیٰ کی تیاریاں کررہے ہوں اور مکہ مکرمہ میں فریضہ حج ادا کیا جا رہا ہوگا۔ ایسے میں یہودی آباد کاروں اور انتہا پسند صیہونیوں  نے مزعومہ ہیکل سلیمانی کی مسماری کی یاد میں مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کرتلمودی تعلیمات کے مطابق اشتعال انگیزی کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے فلسطینی مکانات  مسماری اور املاک پرقبضے کے اسرائیلی حکام اور عدالتوں کے فیصلوں کو مسترد کردیں اور جبری ہجرت، مکانات کی مسماری اور املاک پرقبضے کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

اسلامی تحریک نے بیت المقدس کے ان فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا مطالبہ کیا جنہیں قابض صیہونی ریاست کی طرف سے ان کے گھروں سے محروم کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ ان مقامات میں الشیخ جراح، بطن الھویٰ، البستان اور وادی یاصول شامل ہیں جہاں کے باشندوں پر صیہونی حکام نے عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے۔

اسلامی تحریک نے شہدا کے اہل خانہ اور اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں اور ان کے اہل خانہ کو عیدالاضحیٰ کے موقعے پر یاد رکھنےاور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں : مسلمان ممالک کا اپوزیشن کو دبانے کے لیے اسرائیلی جاسوسی نظام کا استعمال

دوسری جانب کل جمعہ کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے غرب اردن کے شمالی علاقے طوباس میں وادی الفارعہ کے مقام پردھاوا بولا۔ یہودی آبادکاروں کو قابض صیہونی فوج کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے وادی الفارعہ اور الحفریہ کے مقامات پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کےمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقعے پر یہودی آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق اشتعال انگیز مذہبی نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ وادی الفارعہ ایک تاریخی اور ثقافتی اہمیت کا حامل مقام ہے۔ وادی الفارعہ طلوزہ اور یاصید کے درمیان واقع ہے اور اس کی 40 دونم اراضی فلسطینی اوقاف کے لیے وقف کی گئی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close