اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جنوبی وزیرستان میں سعودی نواز تکفیری وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ ،پاک فوج کا 20سالہ جوان سپاہی شہید

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جنوبی وزیرستان کے علاقےسینائی نارائی میں آپریشن کے دوران سپاہی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

شیعیت نیوز: پاک فوج ملک دشمن قوتوں کے خلاف برسرپیکار،جنوبی وزیرستان میں سعودی نواز تکفیری وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 20 سالہ سپاہی جنید نے جامِ شہادت نوش کرلیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سینائی نارائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر 20 سالہ سپاہی جنید نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقےکو گھیرےمیں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: دربار بی بی پاک دامن میں تعمیراتی کام تیزی سےجاری،زائرین کی آمد و رفت بند

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جنوبی وزیرستان کے علاقےسینائی نارائی میں آپریشن کے دوران سپاہی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے سپاہی جنید کو خراج تحسین کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’ آخری دہشت گرد کی موجودگی تک فورسز کا آپریشن جاری رہےگا‘۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close