اہم ترین خبریںپاکستان

یکم اگست کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونی والی قرآن واہل بیتؑ کانفرنس تاریخی اجتماع ہوگا، نثارفیضی

نثار فیضی نے کہا کہ شہید قائد کی برسی کا اس سال انعقاد اسلام آباد کی بجائے لیاقت باغ راولپنڈی میں ہو رہا ہےاس لیے ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 33 ویں برسی کے انتظامات کے حوالے سے کور کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین نثار فیضی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اہم امور کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین سمیت راولپنڈی و اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرلز نے بھی شرکت کی۔

نثار فیضی نے کہا کہ شہید قائد کی برسی کا اس سال انعقاد اسلام آباد کی بجائے لیاقت باغ راولپنڈی میں ہو رہا ہےاس لیے ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ برسی کی تقریب کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس اپنے تعاون کو یقینی بنائے۔ اس سلسلے میںضروری تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوجی اور کرد ملیشیا کا آپریشن، مشرقی شام میں عام شہریوں کا جانی نقصان

انہوں نے کہا کہ برسی میں شرکت کے لیے پورے ملک سے مختلف مکاتب فکر کے علما، کارکنان سمیت سیاسی ،سماجی اور صحافتی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔عارف حسینی نے وحدت و اخوت کی جس فکر کا پرچار کیا تھا اس کا عملی مظاہرہ ہر سال شہید قائد کی برسی کے موقعہ پر بھرپور طریقے سے کیا جاتا ہے۔یکم اگست کو لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید قائد کی برسی کے سلسلے میں  بعنوان’’قران و اہلبیت ؑ کانفرنس‘‘ایک تاریخی اجتماع ہو گا جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close