اہم ترین خبریںپاکستان

علمائےکرام کی سندھ حکومت کو عزاداری ایس اوپی کے ساتھ منعقد کرنے کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے بھی مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے،جو بات طے ہوجائے اس پر من و عن عمل کرنا سب پر لازمی ہوگا

شیعیت نیوز: محرم الحرام میںبین المسالک ہم آہنگی کے قیام کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام سے ملاقات وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ملاقات مذہبی ہم آہنگی، محرم الحرام کےضابطہ اخلاق اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کےاسپیشل اسسٹنٹ وقار مہدی ، ڈی جی رینجرز ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران منہاس شریک ہوئے ۔

شیعہ سنی علمائےکرام میں صدر جعفر یہ الائنس مولانا سید رضی جعفر نقوی، علامہ شہنشاہ نقوی ،مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی ، سید علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن ، مولانا محمد حسین مسعودی ، مولانا سید رضی حیدر رضوی ،علامہ سید فرقان حیدر عابدی، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ سید باقر حسین زیدی، مولانا اصغر نقوی، سید شبر رضا، ایس ایم نقی

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور اسرائیل اس نتیجے پر پہنچ گئے کہ ایران کو شکست نہیں دے سکتے، اسپیکر باقر قالیباف

اہل سنت علمائے کرام میں علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور، علامہ کوکب نورانی، حاجی رفیع پردیسی، شاہ عبدالحق قادری، محمد سلیم عطاری، مولانا توقیر مصطفیٰ ، محمد شاہد غوری، محمد یعقوب عطاری، مولانا اصغر درس، علامہ نذیر نقوی شریک تھے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ اگلے چند مہینے اہم ہیں جس میں محرم الحرام اور پھر ربیع الاول آئے گا۔حکومت ہر طرح سے سیکورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی ؛ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا کی لہر خطرناک ہے جس سےکراچی شدید متاثر ہے۔ہم کچھ سخت اقدامات کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں یوم تکمیل دین کے موقع پر عظیم الشان جشن عید غدیر کا انعقاد ، فضاءعلیؑ علیؑ سے گونج اٹھی

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے بھی مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے،جو بات طے ہوجائے اس پر من و عن عمل کرنا سب پر لازمی ہوگا۔جو روٹس تعین کیے گئے ہیں اُن تک محدود رہنا ہوگا۔اس سال بھی لوگ زیارتوں پر نہیں جا سکیں گے، اس کا اثر یہاں نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی بنائی ہے اُس کے مطابق تمام مسائل بات چیت سے حل ہوں گے، علماء کرام نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ علماء کرام نے کہا کہ محرم الحرام میں حکومت کے بنائے ہوئے ضابطہ اخلاق پر عمل ہوگا، کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close