اہم ترین خبریںپاکستان

جن کے اجداد نے قائد اعظم ؒ کی تکفیر کی انکی اولادیں آج بھی جناحؒ کے بیٹوں کی تکفیر میں مصروف ہیں، علامہ مقصودڈومکی

ان کا کہنا تھا کہ قائد کا پاکستان مسلکی پاکستان نہیں تھا بلکہ مسلم پاکستان تھا جس میں تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں نے مل کر جدوجہد کی جو اتحاد بین المسلمین کی عملی تصویر تھا۔

شیعیت نیوز: سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قائد اعظم برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی جدوجہد کے ذریعے قوم کو انگریز کی غلامی سے نجات دلائی اور پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ کے نعرے کے تحت اسلام کے نام پر ایک ملک قائم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد کا پاکستان مسلکی پاکستان نہیں تھا بلکہ مسلم پاکستان تھا جس میں تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں نے مل کر جدوجہد کی جو اتحاد بین المسلمین کی عملی تصویر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف سی کے قافلے پر ملک دشمن دہشت گردوں کا حملہ،2 جوان شہید ایک زخمی

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی مخالفت کرنے والوں نے اس عظیم قائد کے خلاف بھی تکفیری نعرے بلند کئے وہ آج بھی تکفیری سوچ اور نعروں کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان نفرتیں پھیلا رہے ہیں ہمیں متحد ہو کر نفرتوں کے سوداگروں کو شکست دینی ہوگی جو قائد اعظم کے پاکستان کی شناخت پر حملہ آور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، عالمی دہشت گردگروہ داعش کے 3 خطرناک دہشت گردگرفتار

انہوں نے کہا کہ ہم بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے باوفا بیٹے ان کی اس مقدس امانت وطن عزیز پاکستان کے چپے چپے کے محافظ ہیں اور قائد نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کا جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر کریں گے۔ہم قائد اعظم کی 73 ویں برسی پر بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی روح سے عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عزت و سربلندی کے لئے جدوجہد کریں گے اور وطن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close