اہم ترین خبریںپاکستان

ملک دشمن سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

اطلاع موصول ہونے پہ ان کے خلاف آپریشن انجام دیا گیا تاہم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

شیعیت نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ملک دشمن سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کرنے کی غرض سے یہ گولہ بارود چھپایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عید میلادالنبیؐ کے بابرکت موقع پرشیعہ سنی علماءو اکابرین کا مل کر ہفتہ وحدت منانے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق سکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ٹانک میں دہشت گردی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ حساس اداروں کی معلومات پر ٹانک کے علاقہ گومل میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پہ چھاپہ مارا، اطلاعات یہ تھیں کہ اس جگہ پہ دہشت گرد موجود ہیں، جنہوں نے بڑی تعداد میں گولہ بارود اکٹھا کر رکھا ہے اور اس کو سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی کرنے میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی متعصب کے پی کے حکومت کی جلوس عزا پر پابندی اور کالعدم جماعت کو ریلیوں کی اجازت

اطلاع موصول ہونے پہ ان کے خلاف آپریشن انجام دیا گیا تاہم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، لیکن ان کے ٹھکانہ سے بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close