اہم ترین خبریںپاکستان

خیرپور پولیس کی شیعہ دشمنی جلوس اربعین میں شریک عزاداروں کا راستہ روک لیا، مہران ہائی پر دھرنا شروع

پولیس نے عزادران کو اربعین واک کی اختتامی منزل تک جانے سے روک دیا۔

شیعیت نیوز: خیر پور پولیس بھی شیعہ دشمنی اور ذکر نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کے بغض میں میدان میں اتر آئی ہے۔ خیر پور سندھ کے علاقہ جلال دین چورنگی پراربعین واک میںشریک عزاداران حسینی ؑ پرپولیس اہلکاروں کا حملہ ، عزاداروں کا راستہ روک لیا گیا۔ عزادران نے مہران ہائی وے بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کے درمیان وحدت دشمن کے غلبےکو کاؤنٹر کرنےکیلئے ایک اسلامی اسٹریجٹی ہے ،علامہ راجہ ناصرعباس

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں نکالی جانے والی اربعین واک کے شرکاء جاگیر علی اکبرؑ کی جانب رواں دواں تھے کہ جلال الدین چورنگی پہنچے تو خیر پور کے متعصب پولیس اہلکاروں نے عزاداران حسینی کا راستہ روک لیا اور ان پر لاٹھی چارج کیا۔ پولیس نے عزادران کو اربعین واک کی اختتامی منزل تک جانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جن لوگوں نے اہل تشیع کی اذان کو دہشت گردی سے تعبیر کیا ہےوہ خود اس ملک کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں، طاہر اشرفی

ذرائع کے مطابق خیرپور پولیس انتظامیہ کے اس متعصبانہ اقدام کے خلاف اربعین واک کے پرامن شرکاء نے مہران ہائی وے کو بلاک کرکے احتجاج شروع کردیااور دھرنا تاحال جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close