اہم ترین خبریںدنیا

اسرائیلی آرمی چیف کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کا حکم

شیعیت نیوز: اسرائیلی فضائیہ نے دو سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ فوجی حملے کے واسطے تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بات اسرائیلی ’’چینل 12‘‘ اور ’’ ٹائمز آف اسرائیل‘‘ کی ویب سائٹ کی جانب سے جاری رپورٹوں میں بتائی گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی آرمی چیف آوی کوچاوی نے کہا کہ انہوں نے مسلح افواج کو ایران پر حملے کے لیے تیاری مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکہ اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے باز رکھنے کے لیے سفارت کاری کے ناکام ہونے کی صورت میں متبادل عسکری منصوبہ ضرور تیار رہنا چاہیئے۔

رپورٹوں میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ افیف کوخافی نے اس اقدام کی فنڈنگ کا حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان حکومت کی بھارتی مودی سرکار کے ساتھ کشمیر پر سودی بازی کا مبینہ تہلکہ خیر انکشاف سامنے آگیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فضائیہ نے دو سال بعد اہم ملٹری مشق کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کرنا ہے۔ اس مشق کے لیے اسرائیلی فوج کے سربراہ افیف کوخافی نے بھاری بجٹ مختص کیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق اسرائیل اور شائد واشنگٹن بھی اس بات کا ادراک رکھتا ہے کہ سفارت کاری کے ناکام ہونے کی صورت میں ایک عسکری پلان فراہم کیا جانا چاہیے۔ مزید یہ کہ قابل اطلاق عسکری اختیار کے بغیر ایران کو مذاکرات پر قائل کرنا دشوار ہو گا۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر خزانہ ایوگڈور لیبرمین یہ کہہ چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ مقابلہ محض وقت کا مسئلہ ہے ’’زیادہ وقت‘‘ کا نہیں۔ اخبار نے لیبرمین کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو کوئی سفارتی کارروائی یا سمجھوتا نہیں روک سکے گا۔

اسرائیلی حکومت نے 5 ارب شیکل (تقریبا 1.5 ارب ڈالر) کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔ اس کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے رواں برس کے آغاز میں ہی اپنی فوج کو ایران پر حملے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور اسرائیلی حکومت امریکہ کو ایران کے ساتھ عالمی ایٹمی معاہدے میں واپسی سے بھی خبردار کرچکی ہے۔ تاہم اسے ناکامی ہوئی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close