اہم ترین خبریںعراق

عراق میں چہلم امام حسینؑ کے زائرین پر خودکش حملے کا داعشی منصوبہ ناکام

شیعیت نیوز: سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے نزدیک ہونے کے مدنظر جہاں ایک طرف داعش امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو خودکش حملے کا نشانہ بنانے کی سازش کر رہا ہے تو دوسری طرف عراقی فورسز اسکی سازش کو ناکام بنانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں۔

عراق کے سیکورٹی کے مرکز کے مطابق، داعش صوبے بابل میں امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے خلاف دہشت گردانہ حملے کرنا چاہتا تھا جو سکورٹی فورسز کی کوشش سے ناکام ہو گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد صوبے ’بابل‘ کے ’المسیب‘ ضلع کے ’البوجاسم‘ علاقے میں امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے درمیان بم دھماکہ اور خودکش دھماکہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

اس سے کچھ دن پہلے عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے جنوبی بغداد میں داعش کے خودکش حملے کی سازش کو ناکام بنایا تھا۔

حشد الشعبی کے کمانڈر یاسر حسین نے ابھی حال ہی میں بتایا کہ رضاکار فورس نے امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے موقع پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ایک آپریشنل روم بنایا ہے جو امام حسین علیہ السلام کے آخری زائر کی واپسی تک کام سرگرم عمل رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بحیرہ احمر میں سعودی ولی عہد ، امیر قطر اور امارات کے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

اس سال 27 ستمبر کو امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شریک ہونے کے لئے پوری دنیا سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلا پہونچ رہے ہیں، جبکہ کربلا پہونچنے والے مقامی عراقیوں کی تعداد دسیوں لاکھ میں ہے۔

عراق میں تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے بچے کھچے عناصر ابھی بھی چھٹ پٹ دہشت گردانہ حملے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ قبائلی فورس حشد العشائری نے صوبہ نینوا میں داعش کے دہشت گردانہ حملے کو پسپا کردیا ہے۔

ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے اتوار کو کہا کہ قبائلی جوانوں پر مشتمل حشد العشائری فورس نے شمالی عراق کے مخمورعلاقے کے قریب سیکورٹی و فوجی مقامات پر داعش کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار کرنے پر مجبور کردیا۔

حشدالشعبی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عوامی رضاکار فورس نے ایک کامیاب آپریشن انجام دیتے ہوئے، جنوبی بغداد میں زائرین حسینی پر دہشت گردانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ حشدالشعبی نے داعش دہشت گردوں کے ایک گروہ کو تباہ کردیا ہے جو جنوبی بغداد میں اربعین حسینی کے زائرین کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ اس آپریشن میں جنوبی بغداد میں داعش کا ماسٹرمائنڈ گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close